پاکستان کے مختلف شہروں میں زلزلہ، شدت 5.5 ریکارڈ

اسلام آباد : راولپنڈی اور پشاور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کے جھٹکے سوات، ہنگو، شمالی وزیرستان اور چترال میں بھی ریکارڈ کیے گئے۔
رپورٹس کے مطابق زلزلہ کچھ سیکنڈز تک محسوس کیا گیا جس کے باعث لوگ گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔
زلزلہ پیما مرکز نے بتایا کہ زلزلے کی شدت 5.5 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 199 کلومیٹر تھی۔
مزید بتایا گیا کہ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا علاقہ تھا جو ماضی میں بھی زلزلوں کا مرکز رہا ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کے باعث کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
ماہرین کے مطابق گہرائی زیادہ ہونے کے باعث زلزلے کی شدت کم محسوس ہوئی، تاہم شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION










